اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'شیلٹر ہوم میں غیر انسانی واقعات باعث شرم' - فیس بک پر پوسٹ

اتر پردیش کے کانپور میں واقع شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کے حاملہ پائے جانے کے بعد پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'شیلٹر ہوم غیر انسانی واقعات پیش آرہی ہیں'
'شیلٹر ہوم غیر انسانی واقعات پیش آرہی ہیں'

By

Published : Jun 22, 2020, 7:42 AM IST

Updated : Jun 22, 2020, 10:07 AM IST

کانپور کے شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کے حاملہ پائے جانے پر کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پر دیش حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعے کے انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے ادارے میں تحقیقات کے نام پر ہر چیز کو دبا دیا جاتا ہے۔

پرینکا گاندھی کی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے ٹیگ کردہ میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کانپور کے گورنمنٹ شیلٹر ہوم میں کورونا وائرس کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ وہاں رہنے والی دو لڑکیاں حاملہ تھیں اور ان میں سے ایک ایچ آئی وی پازیٹو ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ایک حیران کن حقیقت سامنے آئی ہے کہ کانپور کے گورنمنٹ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں دو لڑکیاں حاملہ پائی گئی ہیں اور ایک ایچ آئی وی پازیٹیو ملی ہے۔

انہوں نے کہا 'مظفر پور (بہار) کے شیلٹر ہوم کی بچیوں کی پوری کہانی ملک کے سامنے ہے، ایسا معاملہ اترپردیش کے دیوریا سے بھی منظرعام پر آچکا ہے۔

کانگریس کی رہنما نے کہا کہ اس طرح کے واقعے سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ تحقیقات کے نام پر ہر چیز کو دبا دیا جاتا ہے، لیکن سرکاری بچوں کے شیلٹر ہوم میں بہت ہی غیر انسانی واقعات پیش آرہے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ کانپور شیلٹر ہوم میں کورونا ٹیسٹ کرنے کے دوران دولڑکیاں حاملہ اور ایک لڑکی ایچ آئی وی پازیٹیو پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ یہاں 57 لڑکیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2020, 10:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details