اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نجی چینل: مرکز کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی - سدرشن نیوز ٹی وی

نجی ٹی وی چینل کے ’بنداس بول‘ پروگرام معاملے میں مرکزی حکومت کے درخواست پر سپریم کورٹ نے پیر کو سماعت ملتوی کر دی۔ اب اس معاملے میں 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

سدرشن چینل: مرکز کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی
سدرشن چینل: مرکز کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

By

Published : Oct 5, 2020, 9:02 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیر صدارت بنچ کے سامنے دلیل دی کہ مرکزی حکومت کی بین وزارتی کمیٹی نے ’یو پی ایس سی جہاد‘ پروگرام کے مزید ایپی سوڈ کی نشریات پر مشورہ دیتے ہوئے اپنی سفارشیں دی ہیں۔ سدرشن نیوز ٹی وی کو کمیٹی کی سفارشوں پر جواب کا موقع دیا جانا چاہئے۔

مہتہ نے کہا کہ اس معاملے میں نجی نیوز چینل کو ایک اور نوٹس جاری کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ حالیہ واقعات اور مرکزی حکومت کے اقدامات کو دھیان میں رکھتے ہوئے فی الحال سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کے بعد بنچ نے 26 اکتوبر تک معاملے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’بنداس بول‘ کے مزید ایپی سوڈ کی نشریات پر 15 ستمبر تک پابندی عائد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے اس شو میں ’سرکاری نوکریوں میں مسلمانوں کی دراندازی کی سازش‘ کے بڑے ایکسپوز کا دعوی کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details