اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا ویکسینیشن مہم: راجناتھ نے وزیراعظم مودی کی تعریف کی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جس عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین کو بنانے اور ویکسینیشن مہم کو سمت دی ہے اس کے لئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ

By

Published : Jan 16, 2021, 6:11 PM IST


وزیر اعظم کے ہاتھوں سنیچر کو پورے میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ "آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ "

کورونا ویکسین بنانے اور ویکسینیشن مہم شروع کرنے میں وزیر اعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پوری قوم ان سائنس دانوں کی تعریف کررہی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف ہندوستان کی دیسی ویکسین تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین تیار کرنے سے لے کر ویکینیشن مہم کو سمت دی اس کے لئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن کے کارکنوں کو آج کورونا کے خلاف سیکورٹی کور ملنے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے ملک کے ڈاکٹر ، نرسیں ، پیرامیڈیکل عملہ ، پولیس اہلکار اور دوسرے فرنٹ لائن کارکنان جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ لڑی تھی اب انہیں ایک حفاظتی شیلڈ ایک ٹیکے کی شکل میں ملنے جا رہی ہے۔" اگلے مرحلے میں ویکسینیشن مہم تیس کروڑ افراد تک پہنچے گی۔ یہ یقینی طور پر ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ "

ABOUT THE AUTHOR

...view details