وزیراعظم نریندر مودی نے ان ریاستوں کے لوگوں کے نام الگ الگ ٹویٹ کرکے مبارکباد دی۔
ملک کی متعدد ریاستوں کے یوم تاسیس پر وزیراعظم نے دی مبارکباد - founding day
وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور کیرالہ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
image
انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر مدھیہ پردیش کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔ مدھیہ پردیش بہت سارے اہم شعبوں میں بہت ترقی کر رہا ہے اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو تعبیر دینے میں زبردست رول رہا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریاست چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس کے موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام کو دلی مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ یہ خطہ جو قدیم زمانے سے مختلف ثقافتوں کا مرکز رہا ہے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔