واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج گریٹر نوئیڈا میں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے (بی جے پی کے بانی رکن) کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اسی دوران وزیراعظم کے ہاتھوں سٹی سینٹر سے الیکٹرانک سٹی تک 6.675 کلو میٹر طویل میٹرو کوریڈور کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
وزیراعظم مودی آج میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے
گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی میٹرو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
metro
الیکٹرانک سٹی میٹرو اسٹیشن پر مرکزی وزرا ہردیپ سنگھ پوری، جے پرتاپ سنگھ بھی موجود رہیں گے۔
وزیراعظم کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے میٹرو اسٹیشن پر دو بڑے ایل آئی ڈی اسکرین لگائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اسکرین پلیٹ فارم پر لگایا گیا ہے۔ وزیر اعظم جیسے ہی میٹرو کا افتتاح کریں گے الیکٹرانک سٹی سے میٹرو کو سٹی سینٹر کی طرف روانہ کیا جائے گا۔