ماتھر نے بتایا کہ ریاست میں منالی واقع پروقار اٹل ٹنل روہتانگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آٹومیشن ٹیکنالوجی کو نافذ کیا ہے۔ اس تاریخی اور ہائی ٹکنالوجی منصوبہ کے ساتھ تعاون کرکے بہت فخر محسوس ہوا ہے جو کہ طویل مسافت میں نہ صرف لوگوں اور سامانوں کی آمدورفت بڑھانے کے لئے ضروری ہے بلکہ حفاظت کے لیے بھی اہم ہے۔
یہ سرنگ منالی اور لیہہ کے درمیان کا 46 کلومیٹرکا فاصلہ کم کرے گی۔ ماتھر نے آج کہا کہ سیمینس کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹکنالوجی کی ایگزیکٹو کارکردگی دس ہزار فٹ سے زیادہ اونچائی پر حفاظت اور کارکردگی کو فروغ دے گی۔