اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اساتذہ کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار: کووند - مودی نے قوم کو مبارکباد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار کرتے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔'

استاد ہی ملک کی تعمیر کرنے والے ہیں: کووند
استاد ہی ملک کی تعمیر کرنے والے ہیں: کووند

By

Published : Sep 5, 2020, 3:30 PM IST

کووند نے قومی اساتذہ ایوارڈ کی ورچوئل تقریب سے اپنے خطاب میں ہفتے کو کہا کہ 'اساتذہ کی حقیقی کامیابی طلبا کو اچھا انسان بنانا ہے۔'

انہوں نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 'اچھی کلاس روم اور آلات سے اسکول نہیں بنتا ہے بلکہ اساتذہ کے عزم اور قربانی سے اس کی تعمیر ہوتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: یوم اساتذہ کا تاریخی پس منظر

اس تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 47 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا جن میں 18 خاتون اساتذہ ہیں اور دو معذور زمرے کے ٹیچر ہیں۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز 'ٹیچرز ڈے' کے موقع اساتذہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں قومی تعمیر کا بانی قرار دے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملک میں ہر برس 5 ستمبر کو سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر 'ٹیچرز ڈے' منایا جاتا ہے۔

مودی نے ملک کی ترقی میں اساتذہ کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم اپنے محنتی اساتذہ کے شکر گزار رہیں گے، ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کی بے مثال خدمات اور کوششوں کے تئیں ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ڈاکٹر رادھا کرشنن کو یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔'

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے اپنے 'من کی بات' پروگرام میں اساتذہ سے متعلق گفتگو کا بھی حوالہ دیا، انہوں نے لکھا 'اساتذہ نے بچوں کو ہماری شاندار تاریخ سے آگاہ کیا ہے، میں نے من کی بات میں ایک مشورہ دیاتھا کہ اساتذہ بچوں کو جنگ آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیوں سے آگاہ کریں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details