اردو

urdu

By

Published : Aug 1, 2019, 11:42 AM IST

ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ نے طلاق ثلاثہ بل کو منظوری دے دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے بدھ کو دیر رات طلاق ثلاثہ بل کو منظوری دے دی۔ جس کے ساتھ ہی یہ قانون بن گیا اور اسے 19 ستمبر 2018 سے مؤثر تصور کیا جائے گا۔

فائل فوٹو

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوا تھا۔اسے 25 جولائی کو لوک سبھا نے جبکہ 30 جولائی کو راجیہ سبھا نے منظور کیا تھا۔ لوک سبھا میں بل کے حق میں 303 اور مخالفت میں 82 ووٹ پڑے تھے اور راجیہ سبھا میں اس کی حمایت میں 99 اور مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے تھے۔اس سے پہلے بل کو ریاست کی سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کی اپوزیشن کی مانگ کو بھی ایوان میں منظوری نہیں ملی تھی۔

19 ستمبر 2018 کے بعد سے تین طلاق کے آنے والے تمام معاملوں کی سماعت اسی قانون کے تحت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details