اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاتما گاندھی کا یوم وفات، باپو گھاٹ پر تقریب کی تیاریاں مکمل - موہن داس کرم چند گاندھی

حیدرآباد کے باپو گھاٹ لنگر ہاؤس میں ریاستی گورنر تاملیسائی سونڈراراجن صبح 10:30 بجے مہاتما گاندھی کی سمادی اور مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مہاتما گاندھی کا یوم وفات، باپو گھاٹ پر تقریب کی تیاریاں مکمل
مہاتما گاندھی کا یوم وفات، باپو گھاٹ پر تقریب کی تیاریاں مکمل

By

Published : Jan 29, 2020, 11:00 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:05 AM IST

موہن داس کرم چند گاندھی کی وفات 30 جنوری 1948 میں ہوئی تھی، اسی مناسبت سے ان کے 71 ویں یوم وفات کے موقع پر 30 جنوری کو حیدرآباد کے باپو گھاٹ لنگر ہاؤس میں ریاستی گورنر صبح 10:30 بجے مہاتما گاندھی کی سمادی اور مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کریں گے -

ویڈیو: باپو گھاٹ پر تقریب کی تیاریاں مکمل

اس موقع پر مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن اور گیت کی محفل سجے گی۔ اور ہندو، مسلم، عیسائی اور بدھ مذہب کے مقدس کتابوں کو پڑھا جائیگا۔ اس موقع پر سرو دھرم سبھا کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

موہن داس کرم چند گاندھی سے متعلق تصویری گیلری کا منظر

ٹھیک گیارہ بجے صبح سائرن کی آواز کے ساتھ ہی دو منٹ کی خاموشی رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گاندھی جی، نہرو۔پٹیل کے درمیان تنازعہ کو حل کرنا چاہتے تھے

خیال رہے کہ شہر کی معروف ندی موسی ندی کے سنگم پر 12 فروری 1948 کو لنگر ہاؤس میں باپو گھاٹ تعمیر کیا گیا تھا۔

موہن داس کرم چند گاندھی سے متعلق تصویری گیلری کا منظر

اس عمارت میں سرو دھرم سبھا کے لیے مخصوص ہال، لائبریری اور میوزک سسٹم موجود ہے۔

موہن داس کرم چند گاندھی سے متعلق تصویری گیلری کا منظر

قابل ذکر ہے کہ یہاں گاندھی جی کے 400 سے زیادہ تصاویر موجود ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details