اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جمعہ الوداع میں کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا - khalid rashid firangi mahli

واضح رہے کہ متعدد علما مسلسل مسلم عوام سے گھروں میں رہنے، عبادت کرنے اور بوقت ضروت باہر نکلنے کی صورت میں سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے رہے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : May 22, 2020, 6:11 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے عیش باغ عید گاہ میں جمعۃ الوداع کے موقع پر روزہ داروں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ملک اور دنیا سے کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

ویڈیو

معروف عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ الوداع کے موقع پر سبھی لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ادا کی۔ پہلے کی طرح چار سے پانچ لوگوں نے ہی مسجد میں باجماعت نماز ادا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الوداع کے موقع پر بالخصوص کورونا وائرس سے نجات کے لئے دعا کی گئی ہے۔ مولانا خالد رشید نے کہا کہ مسلم سماج نے ابھی تک لاک ڈاؤن کے اصولوں پر مکمل طور پر عمل کیا ہے، ان شاء اللہ آگے بھی وہ ایسا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ متعدد علما مسلسل مسلم عوام سے گھروں میں رہنے، عبادت کرنے اور بوقت ضروت باہر نکلنے کی صورت میں سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details