ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی کتاب 'ایک پرومزڈ لینڈ' میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بارے میں تبصرہ کیا گیا ہے۔
پرتاپگڑھ: براک اوبامہ کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج آپ کو بتا دیں کہ' اس کتاب میں سابق امریکی صدر نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
اس تعلق سے پرتاپگڑھ کے سول کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔سول جج نے سماعت کے لئے یکم دسمبر مقرر کیا ہے۔
براک اوبامہ کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج آل انڈیا رولرس بار ایسوسی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے خلاف لال گنج سول عدالت میں شکایت درج کروائی ہے۔
ان کا الزام ہے کہ سابق امریکی صدر اوباما کی کتاب میں بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی پر کیے گئے تبصرے ناقابل برداشت ہیں۔ مزید شکلا نے کہا کہ ملک میں راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم کے لاکھوں حامی اس سے ناراض ہیں
انہوں نے کہاکہ'سابق امریکی صدر براک اوباما نے ملک کے امن کو منتشر کرنے کےلیے بھارت کے دو عظیم تر رہنماؤں کے خلاف تبصرے کیے ہیں۔اس لیے آل انڈیا رولرس بار ایسوسی ایشن کے قومی صدر گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کے خلاف پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس مقدمہ کی سماعت سول کورٹ کے جج ونیت یادو کی سربراہی میں آئندہ ماہ یکم دسمبر 2020 کو ہوگی۔اس تعلق سے انل تیواری، مہیش، شہزاد انصاری اور رمیش پانڈے نے مشترکہ طور پر عدالت میں بحث کی ہے۔
براک اوبامہ کی کتاب کے خلاف مقدمہ درج مزید پڑھیں:
سابق امریکی صدر اوبامہ کے خلاف شکایت درج کروانے کا معاملہ پورے ضلع میں زیر بحث ہے۔ شکایت کنندہ گیان پرکاش شکلا کانگریس کے رہنما پرمود تیواری کے بھی بہت قریب ہیں۔ایسی صورتحال میں کانگریس پارٹی نے کتاب میں موجود بہت سی چیزوں پر ناراض ہوکر یہ شکایت درج کرائی ہے۔