اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’اردو زبان کی ترقی کے لئے عملی اقدام ضروری‘

ریاست کرناٹک کے ضلع دھارواڑ کے علاقے ہبلی کے رہنے والے اردو زبان کے سابق استاذ  قلندر رضوی کا کہنا ہے کہ 'اُردو کی  ترقی کے لیے عملی اقدام ضروری ہے۔'

By

Published : Jan 2, 2020, 3:18 PM IST

Practical steps necessary for development of Urdu language
’اردو زبان کی ترقی کے لئے عملی اقدام ضروری‘

انہوں نے کہا کہ 'اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لئے مختلف اداروں اور انجمنوں کی طرف سے بار بار آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔'

’اردو زبان کی ترقی کے لئے عملی اقدام ضروری‘

اخبارات میں اس پربہت کچھ لکھا جاتارہا ہے. لیکن اردو زبان کی ترقی وفروغ کے لیے عملی اقدام نہیں کیاگیا.

’اردو زبان کی ترقی کے لئے عملی اقدام ضروری‘

قلندر رضوی کا کہنا ہے کہ صرف اخباری بیانات نہ دیے جائیں بلکہ ارود اسکولوں میں تعلیمی معیار کوسدھارنے کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء کو ارود پڑھنے پڑھانے کی طرف راغب کیا جائے۔

قلندر رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ملک کی آزادی میں اردو زبان کا بڑا رول رہا ہے۔

’اردو زبان کی ترقی کے لئے عملی اقدام ضروری‘

انھوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کے مختلف شعبوں میں اردو زبان کا بول بالا تھا اور اردو زبان میں باتیں تحریر کی جاتی تھیں۔ حتی کہ پوسٹ کارڈ پر پتہ بھی اردو میں لکھا جاتا تھا۔

لیکن آج اردوزبان مدارس تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

قلندر رضوی نے 1986 سے اردو زبان میں پتہ اور چک بک پر نام لکھنے کے لیے طلبہ میں بیداری مہم شروع کی تھی۔ ہبلی کے اردو داں طبقے اور رضا کاروں نے اردو کی ترقی وفروغ کے لئے بینکوں میں چیکز پر اردو زبان میں تحریر کرناشروع بھی کیا جسے بینک نے قبول کیا۔
اب ایک بار پھر انھوں نے تمام اردو داں طبقے سے اپیل کی ہے کہ اسی طرح کی مہم دوبارہ شروع کرکے زبان کی ترقی اور فروغ کے لئے قدم اُٹھایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details