عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو 40 دنوں کے لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ان حالات کے پیش نظر تمام باشندگان سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں ضرورت کے وقت ہی باہر نکلیں۔
مرکزی حکومت نے تمام شہری و دیہی محکمہ ڈاک کے ان سبھی ملازمین کو 10 لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہیے، جو عوام کی خدمت کرتے ہوئے اس وبا سے متاثر ہوکر ہلاک ہو ں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ' پوسٹل سروسز ضروری خدمات کے تحت آتی ہیں، اپنی باقاعدہ خدمات کے علاوہ ڈاکخانے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر ملک بھر میں فوڈ پیکٹ، راشن اور ضروری ادویات بھی فراہم کررہے ہیں۔