حال میں عظیم اتحاد سے علیحدگی اختیار کرکے مایا وتی کی بی اسی پی سے اتحاد کرنے والے آر ایل ایس پی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے اب سیاست کے میدان میں نئے محاذ آرائی میں جٹے ہیں، اوپیندر کشواہا اور اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے، اوپیندر کشواہا نے دعوی کیا ہے کہ کئی جماعتوں کے ساتھ ان کی بات چیت چل رہی ہے، اس سے قبل کشواہا یہ کہہ چکے ہیں وہ ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کر کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
آر ایل ایس پی اور ایم آئی ایم میں ہو سکتا ہے اتحاد یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات: جے ڈی (یو) کو 122، بی جے پی کے حصے میں 121 سیٹیں
ایم آئی ایم کے یوتھ پریسیڈنٹ نے ای ٹی وی کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو میں بتایا کہ کشن گنج میں ان کی اہم میٹنگ جاری ہے اور آج سب کچھ طے کیا جائے گا کہ کن جماعتوں کو جوڑنا ہے اور کتنی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
آر ایل ایس پی اور ایم آئی ایم میں ہو سکتا ہے اتحاد یوتھ صدر نے کہا کہ ہم بہار کی عوام کو ایک نیا آپشن دینے کے لئے بدھ کے روز بہار کی سیاست میں حیرت کن انکشاف کریں گے۔ آپ کو بتادیں کہ اس وقت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک سیکولر ریلائنس میں 4 پارٹیاں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم ، سماج وادی جنتا دل، راشٹریہ ادھیکار پارٹی اور متحدہ کسان وکاس پارٹی شامل ہیں۔