اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ اور شوپیاں میں پولنگ شروع - undefined

اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ آج جموں و کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ہو رہی ہے۔

پلوامہ اور شوپیاں میں پولنگ شروع

By

Published : May 6, 2019, 8:20 AM IST

Updated : May 6, 2019, 10:16 AM IST

ریاست کے حساس ترین علاقے ہونے کے سبب یہاں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح 8 بجے تک کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا تھا۔

یہ اضلاع چھ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے، جن میں پلوامہ ضلع کے ترال، پانپور، پلوامہ، راجپورہ، اور شوپیاں ضلع کے شوپیاں اور وچی شامل ہیں۔

پلوامہ اور شوپیاں میں پولنگ شروع

پلوامہ میں 450 اور شوپیاں میں 245 پولنگ مراکز ہیں، کل ملاکر یہاں پلوامہ میں 350773 اور شوپیاں میں 171100 رائے دہندگان ہیں۔

اس نشست میں نیشنل کانفرنس کے جسٹس حسنین مسعودی، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی، کانگریس کے غلام احمد میر، بی جے پی کے صوفی یوسف کے علاوہ پنتھرس پارٹی کے نثار وانی، پیپلز کانفرنس کے چودری ظفر علی، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے دھر، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے اندر سنگھ، امتیاز راتھر، ردوانہ سنم، ریاض احمد بٹ، زبیر مسعودی، شمس خواجہ، علی محمد، غلام محمد، قیصر شیخ، منظور خان مرزا سجاد بیگ اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نشست میں 1971 سےاب تک کل دس پارلیمانی ممبران منتخب ہوئے ہیں، جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

سنہ 1971 میں کانگریس کےمحمد شفیع قریشی،
سنہ 1980 میں غلام رسول کوچک،
سنہ 1984 میں نیشنل کانفرنس کے بیگم اکبر جہاں عبداللہ،
سنہ 1989 میں پی ایل ہنڈو،
سنہ 1996 میں جنتا دل کے محمد مقبول،
سنہ 1998 میں کانگریس کے مفتی سعید،
سنہ 1999میں نیشنل کانفرنس کے علی محمد نائک،
سنہ 2004 میں پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی،۔
سنہ 2009 میں نیشنل کانفرنس کے مرزا محبوب بیگ،
سنہ 2014 میں پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی شامل ہیں۔

Last Updated : May 6, 2019, 10:16 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

script

ABOUT THE AUTHOR

...view details