اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انتخابی پوسٹرز کی سیاست عروج پر - جیش محمد راہل گاندھی

ریاست اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں راہل گاندھی اور شدت پسند تنظیم جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کی ایک ساتھ تصویروں والے پوسٹرز شوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

انتخابی پوسٹرز کی سیاست عروج پر

By

Published : Mar 13, 2019, 10:50 AM IST

اترپردیش کے ایک مقامی ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خلاف ایک پوسٹر لگایا گیا ہے۔

پوسٹر میں لکھا ہوا ہے ' راہل گاندھی مرداباد، امیٹھی کو ایسا رکن پارلیمان نہیں چاہیے جو وزیر اعظم کی عزت نہ کرے اور دہشت گردوں کی حمایت کرے۔ اس پوسٹر میں راہل گاندھی کو مسعود اظہر کا پیر چھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے'۔

پوسٹر میں لکھا ہے کہ 'جو دہشت گردوں کو'جی' کہے ایسا رکن پارلیمان امیٹھی کو نہیں چاہیے، راہل گاندھی مرداباد، دہشت گردی مرداباد کے نعرے لکھے گئے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details