اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوشل میڈیا پرسیاسی پارٹیوں نے کروڑوں روپے خرچ کیے

سوشل سائٹ فیس بک کو بی جے پی نے اشتہار کے لیے 2.37 کروڑ روپے دیئے تو کانگریس نے 10.6 لاکھ روپےخرچ کیے۔

By

Published : Mar 7, 2019, 8:38 PM IST

بی جے پی

عام انتخابات سے قبل پروموشن کو لے کر سیاسی پارٹیوں کے پروموشن میں تیزی آنے لگی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے سیاسی پارٹیوں کے اشتہار کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

جس میں یہ پتہ لگا ہے کہ اشتہار پر خرچ ہونے والی کل رقم میں آدھے سے زیادہ خرچ بی جے پی کا ہے۔
فیس بک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے پارٹیاں زیادہ سے زیادہ اعوام تک پہنچ سکتی ہے۔

فیس بک اشتہار پر بی جے پی اور اسکی حلیف پارٹیوں نے فروری میں 2.37 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔'بھارت کے من کی بات' پیج کے ایک اشتہار کے ذریعے بی جے پی نے فروری میں فیس بک کو 1.1 کروڑ روپے ادا کیے۔ وہیں 'نیشن ود نموں' پیج کے اشتہار کے لیے 60 لاکھ روپے رقم خرچ کی ہے۔

وہی بی جے ڈی کے رہنما نوین پٹنائک بھی سوشل میڈیا پر پیسے خرچ کرنے والی سر فہرست پارٹی ہے۔ اس نے اشتہار پر 8،62،981 روپے خرچ کی۔ ساتھ ہی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ٹی ڈی پی، وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور شیو سینا بھی شامل ہے۔

اکتوبر 2018 کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں فیس بک کے تقریباً 30 کروڑ یوزرس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details