اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بہتر نظم و نسق کے لیے پولس افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ مسلسل گشت کو یقینی بنائیں۔
بہتر نظم و نسق کے لیے پولس افسران کو سخت ہدایت وزیر اعلی اور ڈی جی پی کی ہدایات کا اثر ضلع بارہ بنکی میں نظر آنے لگا ہے۔ پولس کے اعلی افسران نے شہر میں گشت کی اور چیکنگ مہم چلائی۔
بارہ بنکی میں پولس کے اعلی افسران نے کپتان اجئے ساہنی کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن سے گشت شروع کی اور پٹیل تراہے پر چیکنگ مہم کی شروعات کی۔ اس دوران خواتین اور بچوں کے سامان تک چیک کئے گئے۔
چیکنگ کے دوران ایک پریس اور ایک پولس لکھی گاڑی کو سیز کر دیا گیا، کیوں کہ یہ دونوں اپنا شناختی کارڈ نہیں دکھا سکے۔
چیکنگ کے دوران پیٹرول پمپ مالکان کو سخت ہدایت دی گئی کہ وہ بغیر ہیلمیٹ کسی کو پیٹرول نہ دیں۔