جموں و کشمیر پولیس بھرتی کے لیے 200 آسامیاں نکالی گئی ہیں جس میں 3000 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی اور مختلف راؤنڈز پاس کیا جس میں فزیکل ٹیسٹ، ریس وغیرہ شامل تھے۔
پولیس بھرتی میں نوجوانوں نے حصہ لیا - police physical test
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لین میں گذشتہ دو روز سے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
پولیس بھرتی عمل جاری
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 'وہ اس بھرتی کے لیے کافی دنوں سے تیاری کر رہے تھے اور وہ اس کے ذریعے اپنے ملک کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار بھی چاہتے ہیں۔'
ایس ایس پی نے نوجوانوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ 'اس بھرتی عمل میں خاصا رجحان دیکھنے کو ملا جو کہ قابل تعریف ہے۔'