اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولیس نے کسانوں کو سامان واپس دلایا

اشیاء لے کر انکی قیمت ادا کئے بغیر فرار ہوجانے والے 9 ملزمین کے قبضے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

By

Published : Jul 30, 2019, 2:16 PM IST

Farmers with police

ریاست مہاراشٹر میں تھانے پولیس نے مہاراشٹر اور کرناٹک کے 600 سے زیادہ کسانوں سے دھوکہ دہی کرکے کروڑوں روپے کا سامان لے کر فرار ہونے والے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

یہ ملزمین کسانوں سے کاجو و دیگر اشیا کی خریداری کر کے ان کی قیمت ادا کئے بغیر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ان ملزمین کو گرفتار کر انکے قبضے سے 2کروڑ 20 لاکھ روپے کا مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کیس میں ابھی بھی کچھ ملزمین فرار ہیں

تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر کا کہنا تھا: 'جولائی 2018 میں ہمیں شکایت موصول ہوئی کہ کسانوں سے کاجو خرید کر انکی رقم دیئے بغیر کئی ملزمین فرار ہیں، اس طرح کا پہلا معاملہ تھانے کے 'کاپور باوڑی پولیس اسٹیشن' میں کولہا پور کے کسان شوکت مجاور کی شکایت پر جولائی میں مختلف دفعات درج کر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے ملزمین کی تلاش کا ذمہ کرائم برانچ یونٹ ون کو سونپا گیا ہے'۔

اس کے بعد پولیس کو اس کیس سے جڑے 9 ملزمین ہاتھ لگے اور ان ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے کاجو کے 1109 ڈبہ اور 146کاجو ڈبوں کی قیمت، لیپ ٹاپ، آدھار کارڈ، پین کارڈ و دیگر سازو سامان ضبط کیا ہے۔

پولیس نے اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ کے کاجو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ساتھ ہی اس کمپنی کے اب تک 9 ملزمین اور ان کے سرغنہ کو گجرات سے گرفتار کرنے میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ مزید کئی ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں ۔

پولیس نے ضبط شدہ مال کو کسانوں کو واپس لوٹا دیا ہے اور کسانوں نے اپنا مال واپس پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details