اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بجنور میں غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر پولیس کا دھاوا، دو گرفتار - Bijnor

بجنور میں پولیس نے غیر قانونی شراب کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر شراب کا ذخیرہ برآمد کیا اور وہاں سے دو افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

بجنور میں غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر پولیس کا دھاوا ، دو گرفتار
بجنور میں غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر پولیس کا دھاوا ، دو گرفتار

By

Published : Jun 2, 2020, 4:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نورپور کے چانگی پور گاؤں میں اروند، وکاس، راجو اور شیش پال لاک ڈاون کے دوران کیمیکل کے ذریعہ شراب بنا کر ضلعے میں جعلی شراب فروخت کرنے کا کام کر رہے تھے۔

بجنور میں غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر پولیس کا دھاوا ، دو گرفتار

اطلاع ملنے پر پولیس نے اس غیرقانونی کاروبار کو کرنے والے اروند اور وقاص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی راجو اور شیش پال پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس نے ان کے پاس سے تقریباً 4 لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد کی ہے ساتھ ہی جعلی شراب کی فیکٹری میں 44 پیٹی فائٹر مارکہیا کی شراب، 15 کین بھری ہوئی شراب، 500 خالی پوے و شراب بنانے کے دیگر سامان کو برآمد کیا ہے پولیس کی جانب سے مفرور کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details