اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا میں پولیس کا مارچ، عوام سے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس نے پیدل مارچ کر کے تاجروں ، دکانداروں اور عام لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ کورونا کی وبا کو روکنے کے حوالے سے انہیں حکومت کی گائڈ لائن سے آگاہ کیا اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ۔

نویڈا میں پولیس کا مارچ ، عوام سے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل
نویڈا میں پولیس کا مارچ ، عوام سے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

By

Published : Jun 19, 2020, 8:29 PM IST

ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس نے پیدل مارچ کر کے تاجروں ، دکانداروں اور عام لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ کورونا کی وبا کو روکنے کے حوالے سے انہیں حکومت کی گائڈ لائن سے آگاہ کیا اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ۔

نویڈا میں پولیس کا مارچ ، عوام سے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا کی روک تھام کے لئے 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، ایک سے زیادہ بیماریوں میں مبتلا افراد ، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ بلا جواز گھر سے باہر نہ جائیں۔

اس کے علاوہ ، تمام افراد کے لئے لازمی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے کم سے کم 6 فٹ کا فاصلہ بنائے رکھیں۔ عوامی مقامات پر تھوکنا مکمل طور پر ممنوع ہے ۔رات کے کرفیو پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عام لوگوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ معاشرتی دوری کا خیال رکھیں ، بغیر ماسک لگائے گھر سے باہر نکلنے اور عوامی مقامات پر تھوکنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details