اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: میڈیکل ٹیم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بہار میں میڈیکل اور پولیس کی ٹیم لوگوں کو آگاہ کرنے گئی تھی لیکن دہاتیوں نے ان پر حملہ کردیا ۔

کورونا وائرس: میڈیکل اور پولیس ٹیم پر حملہ
کورونا وائرس: میڈیکل اور پولیس ٹیم پر حملہ

By

Published : Apr 16, 2020, 1:32 PM IST

اطلاعات کے مطابق ایک میڈیکل اور پولیس ٹیم ، جنہیں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے بھیجا گیا تھا ، مشرقی چمپارن کے ہرسدھی تھانہ علاقے میں دیہاتیوں نے ان پر حملہ کیا۔

ایس ڈی او دھریندر مشرا کے مطابق ، حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور ایک ہیلتھ مینیجر زخمی ہوگئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشرا نے بتایا کہ ہمیں یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ لوگ سماجی دوری پر عمل پیرا نہیں ہو رہے ہیں اور گاؤں میں لاک ڈاؤن پر عمل بھی نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ پولیس کی ایک ٹیم وہاں گئی تاکہ انہیں انفیکشن اور اس سے لاحق خطرات سے آگاہ کیا جاسکے۔ '

انہوں نے مزید کہا ، "ایک ہیلتھ مینیجر اور ایک محافظ اور کچھ دوسرے سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی ٹیم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور وہ گاؤں سے باہر آگئے۔ ' انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے سے ہم پریشان تو ضرور ہوئے لیکن حکومت کے احکامات کے مطابق کام جاری رہے گا۔ ہم ان لوگوں کی نشاندہی کریں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق بہار میں اب تک کورونا وائرس کے 70 تصدیق شدہ واقعات ہوئے ہیں جن میں ایک کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details