حیدرآباد کی شمس آباد پولیس کی جانب سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے آس پاس علاقے میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔
تلاشی مہم کے دوران عہدیداروں نے نامناسب دستاویزات پر 12کاروں کو ضبط کیا اور 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے 12 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا، جو ایئر پورٹ کے قریب غیر قانونی طور پر کیب چلارہے تھے۔
ڈی سی پی شمس آباد این پرکاش ریڈی کی زیرقیادت چلائی گئی اس مہم میں پولیس کے تقریبا 100ملازمین نے حصہ لیا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایرپورٹ سے اپنی منزل روانگی کے لیے پولیس میں رجسٹرڈ کیبز ہی حاصل کریں تاکہ ان کا سفر محفوظ ہوسکے۔