اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولیس نے لوڈیڈ پستول کے ساتھ جارہے شخص کو کیا گرفتار

ریاست بہار کے دربھنگہ پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کسی کا قتل کرنے جا رہا تھا۔

پولیس نے لوڈیڈ پستول کے ساتھ جارہے شخص کو کیا گرفتار

By

Published : Nov 9, 2019, 10:55 AM IST

ریاست بہار کے دربھنگہ پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کسی کا قتل کرنے جا رہا تھا۔
بیچ راستہ میں وہ شخص کسی دوسرے شخص سے الجھ گیا اسی درمیان وہ پولیس کی گرفت میں آ گیا-

دراصل پورا معاملہ کچھ اس طرح ہے کہ دربھنگہ کے منی گاچھی تھانہ کے رہنے والے نظر عالم الجھ گئے جس میں مارپیٹ کی نوبت آگئی اور نظر عالم نے دلیپ جھا پر پسٹول تان دیا۔

ویڈیو : پولیس نے لوڈیڈ پستول کے ساتھ جارہے شخص کو کیا گرفتار

اس خبر کو منی گاچھی تھانہ کو لگی اور پولیس نے اسے لوڈیڈ پسٹول کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

اس سلسلے میں دربھنگہ کے سیٹی ایس پی دربھنگہ یوگیندر کمار نے کہا کہ یہ گرفتار شخص نظر عالم مدھوبنی ضلع کے کسی شخص کا قتل کرنے کے ارادے سے موٹر سائیکل سے جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ شخص جس شخص کا قتل کرنے کے ارادے سے جارہا تھا اس شخص سے اس کے لین دین معاملات تھا ۔

مزید پڑھیں : ہائی کورٹ نے تلنگانہ کابینی فیصلے پر روک لگائی

وہیں گرفتار شخص نظر عالم پر پہلے سے بہادر پور تھانہ اور پتور تھانہ اور اے پی ایم تھانہ میں جرائم سے متعلق معاملہ درج ہے اس کے پاس سے ایک لوڈیڈ پسٹول اور پانچ کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، پولیس ابھی اس شخص سے اور پوچھ گچھ کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details