آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے بھارت کے صحافیوں اور دیگر شخصیات کی جاسوسی کا معاملہ سامنے آنے پر سخت رد عمل ظاہر کیا۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے واٹس ایپ جاسوسی معاملہ میں حکومت ہند کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندرمودی اس معاملہ میں اپنی خاموشی کیوں نہیں توڑتے'؟
مشاورت کے صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جاسوسی کا معاملہ اتنا سنگین ہے، اس پر وزیر اعظم کو اپنی خاموشی توڑنی چاہئے۔