وزیراعظم نریندر مودی نے ویر ساورکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ویرساورکر کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت: نریندرمودی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ان کے یوم پیدائش پر آزادی پسند جنگجو اور ہندوتوا کے نظریہ نگار ویر ساورکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کو آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے.
انہوں نے اپنے مئی 2018 'من کی بات' ریڈیو پروگرام کا ایک کلپ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے ساورکر کا حوالہ کا تذکرہ کیا تھا۔
ویرساورکر کی آج 137 ویں یوم پیدائش ہے۔ مودی نے ٹویٹ کرکے ویر ساورکر کو خراض عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ'ویر ساورکر کی ہمت کو ان کی یوم پیدائش پر سلام۔ہم انہیں ان کی بہادری اور دوسروں کو آزادی کی لڑائی میں تعاون دینے کےلئے تحریک دینے اور سماجی اصلاح پر زور دینے کےلئے یاد کرتے ہیں'۔