بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لائل پور میں پیدا ہوئے تھے۔ 24 برس کی عمر میں انگریز حکومت نے بغاوت کے جرم میں انہیں 23 مارچ 1931 کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک ہم وطنوں کو تحریک دیتی رہے گی۔
مودی نے کہا کہ بھارت کے بہادر بیٹے شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
وہیں وزیرداخلہ امت شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے انقلابی خیالات اور بے مثال قربانی کے ساتھ انہوں نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی اور ملک کے نوجوانوں میں آزادی کے عزم کو بیدار کیا۔
ویر بھگت سنگھ صدیوں تک ملک کے تمام شہریوں کے لیے قابل تقلید بنے رہیں گے۔