اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی آج کاشی کے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیں گے - عوام کو دیوالی کا تحفہ

وزیر مملکت رویندرجیسوال کے ساتھ اس گفتگو میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کا پروگرام 9 نومبر کو تجویز کیا گیا ہے، جو ورچوئل انداز میں کیا جائے گا اور وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقے کو دیوالی کا ایک بڑا تحفہ دیں گے۔

مودی آج کاشی کے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیں گے
مودی آج کاشی کے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیں گے

By

Published : Nov 9, 2020, 7:39 AM IST

Updated : Nov 9, 2020, 10:31 AM IST

کاشی خطے میں بی جے پی کے صدر مہیش چندر سریواستو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 9 نومبر کو 640 کروڑ روپے کے منصوبہ کاشی کے حوالہ کریں گے۔

ان میں سے کچھ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے، جبکہ کچھ کو ابھی افتتاح کیا جانا ہے، فی الحال ضلع انتظامیہ کا جمعہ کو ایک اہم اجلاس ہونا ہے، جس میں پی ایم او کی ہدایت کے بعد کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مودی آج کاشی کے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیں گے

وزیر مملکت رویندر جیسوال کے ساتھ اس گفتگو میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کا پروگرام 9 نومبر کو تجویز کیا گیا ہے، جو ورچوئل انداز میں کیا جائے گا اور وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقے کو دیوالی کا ایک بڑا تحفہ دیں گے۔

640 کروڑ کے تین منصوبوں کا تحفہ دیں گے

مہیش چندر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام میں ورچوئل میڈیم کے ذریعہ دیوالی کے موقع پر اپنے پارلیمانی حلقہ کی عوام کو 614 کروڑ کے 30 منصوبے حوالے کریں گے، اس میں 219 کروڑ کے 16 منصوبوں کا افتتاح اور 394 کروڑ کے 14 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'نتیش اور مودی عوام کو خوش فہمی میں مبتلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'

علاقائی صدر مہیش چندر سریواستو نے بتایا کہ 2014 کے کاشی اور 2020 کے کاشی میں زمین و آسمان کا فرق ہے، جب سے 2014 میں وزیر اعظم مودی وارانسی کے رکن پارلیمنٹ بنے ہیں کاشی کے لوگوں کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے، اس کے نتیجے میں مصروفیات کے بعد بھی وہ ہر تین ماہ میں ایک بار کاشی کا دورہ کرتے ہیں۔ ہر دورے میں وزیر اعظم مودی اپنے پارلیمانی حلقے کے لوگوں کو کروڑوں روپے کا تحفہ دیتے ہیں۔

مہیش چندر بتاتے ہیں کہ کاشی کے عوام اور بی جے پی کارکنان وزیر اعظم مودی کے ورچوئل میڈیم کے ذریعہ 9 نومبر کو ہونے والے پروگرام کے لیے بہت پرجوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سبھی اپنے رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں، اس کے پیش نظر 6 مقامات پر اس پروگرام کو نشر کیے جانے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں کمشنری ساگر، سرکٹ ہاؤس، دشاوشمدھ گھاٹ، شولٹنکیشور اور بڑا لال پور کے علاوہ بابت پور کا انتخاب کیا گیا ہے، اس میں ریاستی حکومت کے وزراء، عوامی نمائندے اور سماجی کارکن کی شمولیت ہوگی۔

Last Updated : Nov 9, 2020, 10:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details