اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ میں مودی منگل کو چھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے - گنگا آبزرویشن میوزیم

وزیراعظم نریندر مودی منگل کو ریاست اترا کھنڈ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ’’گنگا آبزرویشن‘‘ میوزیم، پانی صاف کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ ریونگ ڈاؤن گنگا کتابچہ بھی جاری کریں گے۔

By

Published : Sep 28, 2020, 8:27 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو نمامی گنگا مہم کے تحت اتراکھنڈ میں ’’گنگا آبزرویشن‘‘ میوزیم سمیت چھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نریندر مودی منگل کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چندی گھاٹ میں دریائے گنگا پر اپنی نوعیت کے ایک منفرد گنگا آبزرویشن میوزیم کا افتتاح کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ ہری دوار کے جگجیت پور اور سرائے میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ اور رشی کیش کے لکڑ گھاٹ میں پانی صفائی کے پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ منی کی ریتی میں بھی پانی صاف کرنے والا پلانٹ شروع کیا جائے گا۔

نریندر مودی بدری ناتھ کے چورپانی میں بھی پانی صاف کرنے کے دو پلانٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ ’’ریونگ ڈاؤن گنگا‘‘ نامی کتابچہ بھی جاری کریں گے۔

وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت ’’جل جیون مشن اور گائڈ برائے گرام پنچایت اور پانی سمیتی‘‘ کا علامتی نشان بھی جاری کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details