اردو

urdu

By

Published : Apr 5, 2020, 5:22 PM IST

ETV Bharat / bharat

پی ایم کی سونیا سمیت اپوزیشن رہنماؤں سے بات

کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے جنگی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے سابق صدر پرنب مکھرجی اور پرتیبھا پاٹل کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوی گوڑا سے بھی بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے ان رہنماؤں کے علاوہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ بھی کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات پر تفصیل سے غورو خوض کیا۔

وزیراعظم نے دونوں سابق صدور اور سابق وزرائے اعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر اس غیر معمولی بحران کے بارے میں بات کی اور ملک میں کورونا کے انفیکشن سے متعلق مختلف مسئلوں پر بحث کی۔اس دوران کورونا کے انفیکشن کے حالات اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں پر خاص طور پر بات ہوئی۔

مودی نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی فون کیا اور ان کے ساتھ بھی کورونا کی وجہ سے پیدا حالات کے تمام پہلوؤں پر غور و خوض کیا۔

وزیر اعظم نے جن لیڈروں کے ساتھ بات کی ان میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو، اکھیلیش یادو، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی،بیجو جنتا دل کے سربراہ نوین پٹانئک، تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کمیٹی کے صدر چندر شیکھر راؤ، ڈی ایم کے، کے ایم کے اسٹالن اور شرومنی اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل شامل ہیں۔

ملک میں گزشتہ دنوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں تیزی آئی ہے اور حکومت اس انفیکشن کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

مودی نے اس موقع پر ملک کے عوام سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے آج رات نو بجے اپنے گھروں کی بجلی بند کر کے اپنی بالکنی میں چراغ جلاکر اندھیرے پر روشنی کی جیت کا عزم لینے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details