- وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے
- آج نہ صرف اٹل جی بلکہ ہماچل کے لوگوں کا برسوں پرانا ایک خواب پورا ہوا ہے
- مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ٹنل کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔
- افتتاح کی چکا چوند میں وہ لوگ اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں جن کی اس کامیابی میں حقیقی محنت ہوتی ہے
- میں سارے جوانوں اور مزدوروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
- اٹل ٹنل لداخ اور لہہ کے لیے لائف لائن بننے والا ہے
- اس ٹنل سے منالی کیلانگ کے درمیان کی دوری چار گھنٹے کم ہوئی ہے
- لیہہ لداخ کے کسانوں اور تاجروں کی رسائی ملک کے بڑے بازاروں تک آسانی سے ہوسکے گی
- اٹل ٹنل کنیکٹیوٹی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے
- واجپئی کی حکومت جانے کے بعد اس کام کو بھلادیا گیا تھا
- اٹل ٹنل کے کام میں 2014 کے بعد کافی تیزی لائی گئی اور تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا
- جہاں پہلے سال میں 300 میٹر سرنگ بنتی وہاں بعد میں 1400 میٹر ایک برس میں سرنگ تیار ہوئی
- سنہ 2005 میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ ٹنل کی تعمیر کی لاگت 950 کروڑ ہوگی
- لیکن ٹنل کی تعمیر میں تاخیر کے سبب اس کی لاگت میں اضافہ ہوا
- اٹل ٹنل کی طرح ہر اہم پراجیکٹ کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا
- درجوں پراجیکٹ ایسے ہیں جو کافی اہم تھے انھیں برسوں تک نظر انداز کیا گیا
- بوگی بَل برج پر اٹل حکومت کے دور میں کام شروع کیا گیا لیکن ان کی حکومت جانے کے بعد کام سست رفتاری ہوا
- سنہ 2014 میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد کوسی مہاسیتو کے کام میں تیزی لائی گئی
- ملک کے ہر حصے میں پہلے کنیکٹیوٹی کا یہی حال رہا ہے لیکن اب اس میں تیزی لائی گئی ہے
- ہمالیہ کے علاقے لداخ، ہماچل، کشمیر اور اتراکھنڈ میں درجوں پراجیکٹ تکمیل کو پہنچے ہیں
- ان علاقوں میں کئی اور پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے
- جس کا فائدہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فوج کے جوانوں کو بھی ہورہا ہے
- بھارت دفاعی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے
- ہماچل پردیش اور لیہہ لداخ کے لوگوں کو بہت مبارک باد دیتا ہوں
- یہ ٹنل اپنے آپ میں انجینیئرنگ کے نظریے سے انتہائی منفرد ہے
- ہماچل کا مجھ پر حق ہے
- دنیا بھر میں نام کمانے والی اس ٹنل کی انجینیئرنگ کے بارے بھارت اور دنیا کے طلبأ کو پتہ چلنا چاہیے
- یونیورسٹی کے طلبأ کو اس پر کیس اسٹڈی کرنے کے لیے مدعو کیا جائے
- وزارت دفاع، بی آر او کو اس سمت میں کام کرنا چاہیے
'ہماچل کے لوگوں کا خواب پورا ہوا' - ہہاچل کے لوگوں کا ایک خواب پورا ہو
وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش میں بنی دنیا کی سب سے لمبی اٹل ٹنل روہتانگ کا افتتاح کیا ہے ، اس موقع پروہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
image
Last Updated : Oct 3, 2020, 11:48 AM IST