وزیر اعظم نے ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی رکشا بندھن پر بھائی بہنوں کو بھی مبارکباد دی۔
یوم آزادی پر وزیراعظم کا خطاب: ایک نظر
آج 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر دہلی کے لال قلعے سے وزیراعظم نریندر مودی نے چھٹویں بار پرچم کشائی کی اور قوم سے خطاب کیا۔
یوم آزادی پر وزیراعظم کا خطاب: ایک نظر
وزیر اعظم نے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ساتھ ہی سیلاب متاثرین کو بھی یاد کیا۔
انہوں نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کا تذکرہ کچھ اس طرح کیا
- حکومت نے کسانوں کے لیے پینشن جاری کیا۔
- مسلم خواتین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے طلاق ثلاثہ بل پاس کیا۔
- دفعہ 370 ہٹاکر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے خوابوں کو پورا کیا۔
- ایک ملک ایک آئین کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کا سہرا بھی ان کی ہی حکومت کے سر بندھتا ہے۔
- دہشت گردی کے خلاف یو اے پی اے قانون کو مزید مضبوط کیا۔
- سنہ 2014 میں لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ ملک بدل جائے گا ۔
- مسلم خواتین ڈر کر زندگی گزارتی تھی جن کے خوف کو دور کرنے کی ایک منصوبہ بند کوشش کی گئی جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
- دنیا کے کئی اسلامی ممالک نے طلاق ثلاثہ ہم سے پہلے ختم کردیا۔ ہم مسلم خواتین کو حق دلانے میں ہچکچاتے تھے۔
- آئین کی روح کو قائم رکھتے ہوئے مسلم خواتین کو یکساں حق دیا گیا
- آرٹیکل 370 اور 35 اے 70 سالوں میں نہیں ہٹاسکے ہم نے 70 دنوں کے اندر اسے ختم کردیا۔
- جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے خواب پورے ہوں گے۔
- عوام کے خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے نئے قوانین سوچنے کی ضرورت
- جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقات کو انصاف ملنا چاہیے۔
- دفعہ 370 ہٹانے کے لیے ہر کسی نے حمایت کی لیکن سیاست دانوں نے 370 کی خلاف کچھ نا کچھ کہتے ہیں ان سے ملک پوچھ رہا ہے کہ 370 اور 35 اے اتنا اہم تھا تو 70 سال تک اسے عارضی کیوں رکھا گیا اسے مستقل کرنے میں کیا قباحت تھی۔
- ملک کا ہر شخص فخر کر سکتا ہے ون نیشن ون کانسٹی ٹیوشن کو عمل میں لایا گیا۔
- جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے خواب کو پورا کرنے کی ذمہ داری لی ہے اور اسے پورا کرکے رہیں گے۔
- ملک نے پانی کے تحفظ کی اہمیت سمجھ لی ہے
- پانی سے جڑے مسائل سے موثر انداز میں نمٹا جائے گا۔
- عوام کو پینے کے لیے صاف پانی مہیا کرایا جائے گا۔
- جل جیون مشن کا آغاز کیا جائے گا۔
- یہ مشن سرکاری نہیں بلکہ عوامی مشن ہوگا، جس میں ریاستی اور مرکزی حکومت ساتھ مل کر کام کریگی۔
- جل جیون مشن میں 350 کروڑ روپے خرچ کیے جائے گے۔
- گذشتہ 70 سالوں میں پانی کے لیے ہوئے کام کو 5 سالوں میں کرنے کا عزم
- آبادی کے مسائل پر تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔
- آبادی میں غیر معمولی اضافے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں
- چھوٹا خاندان خوش اور اطمینان سے رہتا ہے۔
- ہمارے لیے ملک سب سے اہم ہے۔
- ہر گاؤں میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کی سڑک بنے اس کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
- سیاست آتی اور جاتی رہتی ہے لیکن ہمارے لیے ملک کے مفادات سب سے اہم
- ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، چیف آف ڈیفینس کی تقرری بہت جلد ہوگی۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:03 AM IST