اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نریندر مودی نے 150 روپے کا سکہ جاری کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 150 روپے کا سکہ جاری کیا۔

By

Published : Oct 2, 2019, 11:49 PM IST

نریندر مودی نے 150 روپے کا سکہ جاری کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے احمد آباد میں واقع سابرمتی آشرم پہنچ کر گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے ان کی یاد میں 150 روپے کا سکہ بھی جاری کیا۔

نریندر مودی نے 150 روپے کا سکہ جاری کیا

وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد کے سابرمتی آشرم میں واقع سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے 150 روپے کا سکہ جاری کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی بھی اس پروگرام میں شریک تھے'۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آج گاندھی جینتی کے موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور مختلف شخصیات نے انہیں مختلف انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details