اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سردار پٹیل کا آج یوم پیدائش، مودی نے پیش کیا خراج عقیدت

وزیراعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'سردار پٹیل قومی اتحاد کے علمبردار تھے'۔

image
image

By

Published : Oct 31, 2020, 8:52 AM IST

Updated : Oct 31, 2020, 9:18 AM IST

وزیراعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'قومی اتحاد کے علمبردار اور مرد آہن سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا'۔

مودی نے گجرات میں واقع سردار ولبھ پٹیل کے مجسمہ 'اسٹیچو آف یونیٹی' پر جاکر آج صبح آٹھ بجے انھیں خراج عیقدت پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم مودی، پٹیل کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے کیوڑیا میں منعقد 'یوم اتحاد' کی ایک تقریب میں حصہ لینے پہنچے ہیں۔

اس تعلق سے وزیراعظم پٹیل کی 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے کیوڑیا میں منعقدہ 'یوم اتحاد' کی ایک تقریب میں حصہ لینے پہنچے ہیں۔

مودی نے پیش کیا خراج عقیدت

واضح رہے کہ مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی کی لڑائی اور ریاستوں کے بھارت کے ساتھ الحاق کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا۔

سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صبح نو بجے وزیراعظم مودی 'قومی یوم اتحاد پریڈ' سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد 11 بجے 'سول سروس پروبیشنرس' سے دوسرا خطاب کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم 11:45 کو کیوڑیا میں واٹر ایروڈروم کا افتتاح کریں گے اور اسی کے ساتھ وہ کیوڑیا سے بارامتی کے لیے 'سی۔پلین سروس کا بھی آغاز کریں گے۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 9:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details