اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خود کفالت کے لیے دولت کے شعبوں میں خوشحالی کا ہدف: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے خود انحصاری کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے اور اس کے لیے، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرکے، دولت سے مالا مال شعبوں کی ترقی کی مظبوط بنیاد رکھی جارہی ہے۔

image
image

By

Published : Jun 18, 2020, 2:17 PM IST

جمعرات کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں مودی نے کوئلے کی کانوں کے تجارتی استعمال کے لیے ٹینڈر کے افتتاح کے موقع پر کہا ، ایک وقت تھا جب کوئلے کی کانوں میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی کی کہانیاں سامنے آئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب شفاف طریقے سے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے کے شعبے میں کام میں پہلے بہت زیادہ بدانتظامی ہوئی ہے لیکن 2014 کے بعد اس کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے۔ ان اصلاحات سے کوئلے کے شعبے کو تقویت ملی اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے کوئلے کی کان کے شعبے میں مسابقت کو فروغ اور اس میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

مودی نے کہا کہ ملک نے خود مختار بننے کا ہدف طے کیا ہے اور ہم ایک خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملک میں کھپت اور رسد میں زبردست تیزی ہے، جو ملک کی مالی طاقت کا اشارہ ہے۔ کوئلے کی کانوں کا کمرشیلائزیشن اس سمت میں ایک اور قدم ہے، جو ملک کو خود انحصار کرے گا اور آگے بھی بڑھے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details