اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نریندر مودی آج بہار میں چار ریلیوں سے کریں گے خطاب - بہار اسمبلی انتخابات

بہار میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل پختہ حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں اور اس تعلق سے تمام تر تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔

image
image

By

Published : Nov 1, 2020, 9:01 AM IST

Updated : Nov 1, 2020, 10:13 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ تین نومبر کو ہوگی اور آج دوسرے مرحلے کی انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے۔

بی جے پی کی انتخابی تشہیر کو فائنل ٹچ دینے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی آج بہار دورے پر آرہے ہیں جس کے بعد وہ چھپرا، سمستی پور، مشرقی اور مغربی چمپارن میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

سمستی پور اور ایک دیگر اسمبلی حلقے میں انتخابی تشہیر کے دوران ریاست کے موجودہ وزیراعلی نتیش کمار بھی وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوں گے۔

وزیراعظم کی آمد کے مد نظر بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور انتخابی ریلیوں سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، جن جگہوں پر ریلیاں کی جائیں گی وہاں سماجی دوری اور کورونا سے متعلق تمام اصولوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تین نومبر 2020 کو ریاست کے 16 اضلاع کی 94 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی اور نتائج 10 نومبر کو ظاہر کیے جائیں گے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 10:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details