اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کی سرمایہ کاروں سے اپیل

وزیراعظم نریندر مودی نے سرمایہ کاروں سے آسان کاروبار کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش معیشت ہے۔

By

Published : Nov 3, 2019, 1:19 PM IST

وزیراعظم مودی آدتیہ برلا گروپ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم مودی نے آدتیہ برلا گروپ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ سب سے اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہندوستان سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش معیشت ہے اور ملک میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں،بھارت میں کام کرنے سے روکنے کا انتظامی نظام ختم ہو چکا ہے‘۔

وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں سے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کے لیے بھارت آئیے۔ کچھ نیا کرنے اور کاروبار شروع کرنے کے لیے بھارت آئیے۔ کچھ بہترین سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے اور وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کا احساس کرنے کے لیے بھارت آئیے۔ بھارت آپ کا استقبال کرنے کا منتظر ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور ثقافت یکجا کرنے کے لیے موروثی طاقتیں ہیں اور صدیوں سے سنياسيوں اور تاجروں نے دور تک کا سفر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ملک سے دیگر ممالک کا دورہ کیا اور کئی ثقافتوں کے ساتھ رچ بس گئے۔ تہذیب اور تجارتی تعلقات یقینی طور پر دنیا کو قریب لائیں گے‘‘۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت ایکٹ ایسٹ پالیسی کے لیے مصروف عمل ہے اور اس سمت میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے ساتھ رابطے کے ذرائع بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی مغربی بندرگاہ اور بھارت کی مشرقی بندرگاہ کے درمیان رابطے کے ذرائع قائم ہونے سے اقتصادی شراکت داری مضبوط ہوگی۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) اور بین علاقائی جامع معاشی شراکت (آر سی پي) کے اجلاس میں شرکت کے مقصد سے تھائی لینڈ کے دورے پر آئے مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ ہندوستان اب ایک اور خواب پورا کرنے یعنی پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف گامزن ہے۔ سال 2014 میں جب میری حکومت بنی تھی، تب بھارتی معیشت تقریباً دو ٹریلین ڈالر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں 65 برسوں میں بھارتی معیشت دو ٹریلین ڈالر تک پہنچی تھی، وہیں صرف پانچ برسوں میں یہ تقریباً تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’موجودہ وقت میں بھارت کی ترقی میں محنت کشوں کا کافی تعاون شامل ہے۔ ایک شعبہ جس میں ہم نے اہم کام کیا ، وہ ہے ٹیکس کا تعین۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان میں ایک ایسا ٹیکس بندوبست، جو لوگوں کے سب سے زیادہ سازگار ٹیکس نظام میں شامل ہے۔ ہم اسے مزید بہتر بنانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ میں نے ابھی جو کچھ کہا ہے، وہ سبھی بھارت کو سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش معیشتوں کی خاصیت کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ پانچ سالوں میں 28.60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ 20 سالوں کے دوران بھارت میں ہوئی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا تقریباً نصف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details