ریاست تلنگانہ کے گریٹر حیدرآباد میونیسپل کارپوریشن نے گرین اسٹریٹ وینڈنگ زون تشکیل دے کر حیدرآباد کو پلاسٹک سے آزادی کرنے کی سمت میں ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔
حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں شِلپارَمم کے قریب علاقے میں وینڈنگ زون کے تحت 55 اسٹالز لگائیں جائیں گے، جو مکمل طور پر ریسائیکلنگ مواد سے تیار کیے گئے ہیں۔
گجرات کی ایک کمپنی مجموعی طور پر 40 ٹن پلاسٹک کی ریسائکلنگ سے یہ اسٹالز تیار کر رہی ہے۔ ایک اسٹال کو تیار کرنے میں تقریبا 2 ہزار بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔