شہر بھوپال کے قاضی سید مشتاق علی ندوی کے ہاتھوں اس مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر بھوپال مسلم وکاس پریشد کے صدر مجاہدخان بتایا کہ ہم نے آج سے مساجد کمیٹی اور وقف بورڈ کیمپس سے شجرکاری پروگرام کا آغاز کیا ہے، یہ مہم اب پورے صوبے میں چلائی جائے گی۔
اس موقع پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا پیڑ لگانے سے دنیا میں پایے جانے والے تمام مخلوقات کو فائدہ پہونچتا ہے، اس سے کوئی چیز مستثنی نھیں ہے۔