اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے پرچے کی تقسیم - coronavirus barahbanki

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر ریل انتظامیہ نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے تشہیری مہم شروع کی ہے۔

phaphaltes-distributed-by-railwy-staff-due-to-corna-virus-in-barahbanki
کورونا کے پیش نظر ریلوے کی جانب سے تقسیم کئے جا رہے پرچے

By

Published : Mar 15, 2020, 7:51 PM IST

ریلوے اسٹیشن پر کورونا کے خطرے اور اس سے تحفظ کے لیے جگہ جگہ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف قسم کے پرچے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

بارہ بنکی : کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق پرچے کی تقسیم

ان تمام تر کوششوں کے علاوہ مسافروں کو زبانی بھی اس بیماری کے بارے میں بتایا جار ہا ہے کہ اس کے خطرے سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر حسب معمول مسافروں کی آمد و رفت بنی ہوئی ہے۔

اس کی وجہ سے اسٹیشن پر جگہ جگہ کورونا وائرس سے متعلق دو دو پوسٹر چسپاں کرائے گئے ہیں۔

ایک پوسٹر پر درج ہے کہ کورونا وائرس کس طرح سے انسان کو متاثر کرتا ہے۔

اس کی کیا علامت ہوتی ہے اس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

دوسری پر کورونا وائرس سے حفاظت کی باتیں بتائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پرچے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اسٹشن ماسٹر آر پی یادو کے مطابق گزشتہ 4-5 دنوں سے وہ لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ ضروری کام ہونے پر ہی وہ گھر سے نکلیں اور ہاتھ کو وقت وقت پر صاف کرتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details