اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسلسل پانچویں روز پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - Petrol and diesel prices stable

یکم اور2 اکتوبر کو ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔

image
image

By

Published : Oct 7, 2020, 11:24 AM IST

ملک میں بدھ کے روز مسلسل پانچویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

یکم اور2 اکتوبر کو ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت آج پندرہویں روز بھی مستحکم رہی۔ گزشتہ ایک مہینے میں ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی طلب میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔

تیل کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔ کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر برقرارہے ۔ چنئی میں پیٹرول قیمت 84.14 روپے فی لیٹر او ڈیزل 75.99 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔

سٹی ڈیزل پٹرول

دہلی 70.46 81.06

ممبئی 76.86 87.74

کولکتہ 73.99 82.59

چنئی 75.95 84.14

ABOUT THE AUTHOR

...view details