ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو تخفیف کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 27 روز سے مستحکم ہے پٹرول کی قیمتوں میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔
ملک کی سرخیل تیل کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا،جبکہ کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99 روپے ،چنئی میں پٹرول 84.14 روپے اور ڈیزل75.99 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو زمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے: