اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوگوں کو چین کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے: وی ایچ پی - جانباز فوجیوں کی بہادری

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے عام لوگوں سے چین کے بنے ہوئے سامان اور موبائل ایپس کے ساتھ اس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے
وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے

By

Published : Jun 18, 2020, 9:59 PM IST

جمعرات کے روز وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ چین کے پرتشدد حملے میں 20 بھارتی فوجیوں کی موت سے پورا ملک رنجیدہ اور مشتعل ہے۔ انہوں نے جانباز فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندانہ بھوک چین کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی۔

پرانڈے نے چین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس نے جس سے پنگہ لیا ہے وہ 1962 کا نہیں بلکہ 2020 کا بھارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ذریعہ عالمی معیشت کو تباہ کر کے لاکھوں لوگوں کو ہلاک کرنے کی چینی سازشوں کو بھی پوری دنیا اچھی طرح جان چکی ہے۔

اپنے گناہوں پر پردہ ڈال کر اور دنیا کی توجہ ہٹا کر بھارت پر بری نظر ڈالنے والے کو اب بھارت کے عوام بھی منہ توڑ جواب دیں گے۔ اقصائے چین بھارت تھا اور رہے گا۔ یہ ہمارا پختہ عزم ہے۔

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی وبا پھیلا کر لاکھوں لوگوں کی جان لینے والے چین سے آج دنیا بھر کے لوگ بری طرح ناراض ہیں ۔ حکومت ہند کو بھی اس کی کرتوتوں کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھاتے ہوئے ہمارے جوانوں کا بدلہ لینے کے لیے اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر اسے کچلنے کی مکمل حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ اس کے بغیر وہ باز نہیں آنے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details