اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ابھینندن کے استقبال کے لیے لوگوں میں جوش خروش

پائلٹ ابھینندن کے استقبال کے لیے لوگ ترنگا لے کر واگہ بارڈر پر پہنچ چکے ہیں۔

By

Published : Mar 1, 2019, 12:25 PM IST

Pakistan

بھارت کے فضائیہ ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کی خبر آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے، لوگ پلکیں بچھائیں ابھینندن کا انتظار کر رہے ہیں۔

غورطلب ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز پارلیمان کے مشتر کہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ابھینندن کو بھارت کے سپرد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فضائیہ جوانوں کا ایک وفد جمعہ کے روز ابھینندن کو لینے واگہ بارڈر پر جائے گا۔

ابھینندن کے پر تپاک استقبال کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔وہ دوپہر تک بھارت میں واپسی کریں گے۔ اٹاری واگہ بارڈر پر پائلٹ ابھینندن کے استقبال کے لیے لوگ ترنگا لے کر پہنچ چکے ہیں۔

معلوم ہو کہ ابھینندن کا طیارہ پاکستان والے مقبوضہ کشمیر میں جا گرا تھا۔ جس کے بعد ان کو پاکستان نے اپنے حراست میں لے لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details