سپریم کورٹ نے شراب کی دکانیں بند رکھنے سے متعلق درخواستوں پر ایک ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا۔
سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں بند رکھنے سے متعلق عرضیاں جمعہ کو مسترد کر دی، ساتھ ہی درخواست گزاروں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئي کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے پرکاش کمار اور گوتم سنگھ کی مختلف عرضیاں یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس نوعیت کی کئی عرضیاں صرف تشہیر کے لئے دائر کی جا رہی ہیں۔
عرضی گزاروں نے سماجی فاصلہ ضابطہ کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے شراب کی دکانیں بند کرنے کی مانگ کی تھی۔
جسٹس راؤ نے عرضی پر سماعت کے دوران کہا، "ہمارے پاس اس طرح کی کئی عرضیاں ہیں۔یہ تمام عرضیاں تشہیر کے لئے دائر کی گئی ہیں۔ ہم جرمانہ لگائیں گے۔"
اس کے بعد عدالت نے پہلے پرکاش کمار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ گوتم سنگھ کی بھی اسی طرح کی عرضی چند منٹ کے بعد آ گئی اور عدالت نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا، "اس عرضی گزار پر بھی ایک لاکھ کا جرمانہ لگایا جاتا ہے اور یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔"
پرشانت کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلے ضابطے کی وجہ سے شراب کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔