اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نینسی پلوسی اپنا جعلی مواخذاہ سینٹ میں پیش کرنے سے خوفزدہ: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر سینٹ کی اسپیکر نینسی پلوسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جعلی اور مبالغہ آرائی پر مبنی مواخذے کو سینٹ میں پیش کرنے سے گھبراتی ہیں جس میں صرف ایک تاریخ لی جاسکتی ہے اور انکار کی صورت میں پورے اسکام کھٹائی میں پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مت کرو پالیسی ہمارے ملک کے لیے بہت ہی بری ہے۔

نینسی پلوسی اپنا جعلی مواخذاہ سینٹ میں پیش کرنے سے خوفزدہ: ٹرمپ
نینسی پلوسی اپنا جعلی مواخذاہ سینٹ میں پیش کرنے سے خوفزدہ: ٹرمپ

By

Published : Dec 20, 2019, 2:30 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جعلی مواخذے کی دھمکی کو سینٹ میں پیش کرنے سے گھبراتی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ پلوسی اپنے جعلی مواخذے کی دھمکی کو سینٹ میں پیش کرنے سے خوفزدہ ہیں ، جس میں صرف ایک تاریخ مل سکتی ہے اور پورا اسکام کھٹائی میں پڑسکتا ہے اگر وہ بتانے سے منع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مت کرو کی پالیسی ہمارے ملک کے لیے بہت ہی بری ہے۔

نینسی پلوسی اپنا جعلی مواخذاہ سینٹ میں پیش کرنے سے خوفزدہ: ٹرمپ

قبل ازیں وائٹ ہاؤز نے بیان جاری کیا کہ صدر ٹرمپ اس بات کے لیے پر اعتماد ہیں کہ سینٹ ان کے مواخذے کے لیے ووٹ نہیں دیں گےمگر ایوان نمائندگان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز دو آرٹیکل پر مواخذے کے لیے صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مواخذے پر فوری سماعت چاہتے ہیں۔

ری پبلیکن پارٹی کی اکثریتی سینٹ میں سماعت جنوری میں شروع ہوگی۔ یہ اسی وقت ہوگا جب ڈیموکریٹس مواخذے کا آرٹیکل سینٹ کو بھیجیں گے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب صدر ٹرمپ نے نینسی پلوسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے بھی ڈیموکریٹس کی جانب سے ان کے مواخذے کی کارروائی ایک دن قبل انہوں نے پلوسی کو ایک مذمتی خط لکھا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details