اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں 15 کمپنیوں کے پان مسالوں پر مکمل پابندی

نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے بہار میں 15 کمپنیوں کے گٹکا اور پان مسالہ پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

restriction on Pan masala bihar

By

Published : Sep 5, 2019, 3:38 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:14 PM IST

بہار حکومت نے ریاست میں فروخت ہونے والے پان مسالے اور گٹکا پر ایک برس کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ریاستی کابینہ کے سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ بہار میں 15 طرح کے پان مسالے اور گٹکھا پر ایک برس کے لیے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان تمام مسالے اور گٹکھا میں میگنیشیم کاربونیٹ پائے گئے جو صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں نیکوٹین نہیں ملا۔

بہار میں پان مسالے پر پابندی

کابینی سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ تمام کمپنیوں کے پان مصالہ میں نیکوٹین کے بجائے میگنیشیم کاربوہائیڈریٹ پایا گیا، جو قابل قبول نہیں ہے۔ اس وجہ سے ان پر ایک برس کے لیے مسلسل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پابندی عائد کرکے سپلائی سائیڈ پر کنٹرول کر لیا ہے ہے لیکن ڈیمانڈ سائیڈ پر قابو پانے کے لیے میڈیا والوں کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ سماج میں بات پہنچے اور لوگ ان ممنوعہ اشیا کا استعمال نہ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں کابینہ سیکریٹری نے بتایا کہ کے اشتہار پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details