اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دفاعی امور پارلیمانی کمیٹی سے پرگیہ کی چھٹی

مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گوڈسے کو پارلیمنٹ میں محب وطن قرار دینے پر بی جے پی نے دفاعی امور پارلیمانی کمیٹی سے باہر کر دیا۔

دفاعی امور پارلیمانی کمیٹی سے پرگیہ کی چھٹی
دفاعی امور پارلیمانی کمیٹی سے پرگیہ کی چھٹی

By

Published : Nov 28, 2019, 11:27 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دفاعی امور پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا لیکن لوک سبھا میں گوڈسے کو محب وطن بتانے پر آج کمیٹی سے برخاست کردیا ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد سادھوی کو پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

وہیں بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے سادھوی پرگیہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والے رہنماؤں کی پارٹی میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرگیہ کے بیان سے بی جے پی کے اندر کافی ناراضگی ہے اس لیے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بی جے پی سے نکالا جا سکتا ہے۔

ان کے اس بیان کو لے کر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details