اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقتصادی جائزہ مایوس کن: اپوزیشن - اقتصادی سروے

کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی سروے میں کسی بھی شعبے میں ترقی کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم

By

Published : Jul 4, 2019, 9:27 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اقتصادی سروے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سروے میں کسی بھی شعبے میں ترقی کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

پی چدمبرم نے عام بجٹ کے ایک دن پہلے لوک سبھا میں پیش اقتصادی سروے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت خود ہی معیشت کے تئیں ناامید اور مایوس ہے۔

اقتصادی سروے مایوس کن

انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے معاشی منظرنامے کے تئیں حکومت کا آئینہ دار ہوتا ہے، لیکن یہ سروے پوری طرح سے مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سروے میں علاقہ جاتی ترقی کی شرح کے سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

کانگریس نے کہا کہ اقتصادی سروے میں 2019/20 کے لیے والیوم،2 کے دوسرے حصے میں معیشت کے سات فیصد رہنے کا اندازہ امکان بتایا گیا ہے، لیکن یہ نہیں کہا گیا ہے کہ دیگر شعبوں کی شرح ترقی کیا ہوگی۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معیشت کی شرح سات فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details